گوادر میں عدالت عالیہ کی قیام گاہ کا افتتاح
04 مئی 2019
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے عزت مآب جسٹس نعیم اختر افغان اور عزت مآب جسٹس ظہیر الدین کاکڑ کے ہمراہ قیام گاہ برائے عدالت عالیہ گوادر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر روزی خان بڑیچ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپیکشن، عبدالقیوم بھی موجود تھے۔ گوادر بار کے ممبران نے عزت مآب چیف جسٹس کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانہ دیا۔