جوڈیشل کمپلیکس مسلم باغ کا افتتاح


 16 نومبر 2019

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جج صاحبا ن عدالت عالیہ بلوچستان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس مسلم باغ کا افتتاح کیا۔اِس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپیکشن بھی موجود تھے۔

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے ضلعی عدالت کے معزز ممبران اور وکلاء کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔