پشین کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اور ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ
09 نومبر 2019
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب سینئر پونی جج جسٹس نعیم اختر افغان اور عزت مآب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کے ہمراہ پشین کی ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ عدالتوں کا معائنہ کیا ۔ اِس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپیکشن بھی موجود تھے۔