کورونا وائرس سے متعلق آگاہی لیکچر


 13 مارچ 2020

عدالت عالیہ بلوچستان نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام عدالت عالیہ کے آڈیٹوریم میں کیا ۔ ڈاکٹر داؤد ریاض، نیشنل پروفیشنل آفیسر پبلک ہیلتھ سرویلنس، ڈبلیو ایچ او ، سب آفس کوئٹہ اور ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کورانا وائرس اور اس کے بچاؤ کی احتیاتی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔ عدالت عالیہ بلوچستان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کوئٹہ اور کچہری کے ملازمین نے بڑی تعداد میں استفادہ حاصل کیا۔