عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے 12,221,923 روپے کا چیک بلوچستان لائرز ویلفیئر فنڈ ہائی کورٹ کو پیش کیا۔


 28 جولائی 2020

عدالت عالیہ لاہور کے معزز جج صاحبان، عدالت عالیہ بلوچستان کے معزز جج صاحبان،ضلعی عدلیہ پنجاب اور ضلعی عدلیہ بلوچستان کی جانب سے 8اگست 2016کے شہید وکلاء کے لواحقین کی فلاح و بہبود کےلئے جمع کی گئی رقم مبلغ 12,221,923/- ( ایک کروڈ بائیس لاکھ اکیس ہزار نو سو تئیس)روپے کا چیک چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان عزت مآب جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلاء ویلفیئر میں جمع کرانے کےلئے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ کے حوالے کیا ۔
شہید وکلاء کے لواحقین بھی وکلاء ویلفیئر ٹرسٹ کے قوائد و ضوابط کے مطابق اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔اس موقع پر وکلاء ویلفیئر فنڈ کے چیئرمین /سینئر پونی جج عزت مآب جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف ریکی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔