عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا دورہ گنداوہ
07 مارچ 2020
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب سینئر پونی جج ، جسٹس نعیم اختر افغان کے ہمراہ گنداوہ کی عدالتوں اور جوڈیشل لاک اَپ کا معائنہ کیا ۔عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے اس موقع پر پبلک لائبریری کابھی افتتاح کیا۔جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب عبدالقیوم لہڑی ، ممبر انسپکشن ٹیم ، ملک شعیب ، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔