عزت مآب چیف جسٹس کا دورہ گوادر
10 جنوری 2020
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، عزت مآب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل ، عزت مآب جسٹس نذیر احمد لانگو، عزت مآب جسٹس روزی خان بڑیچ اور عزت مآب جسٹس عبدالحمید بلوچ کے ہمراہ سیشن کورٹ گوادر ، زیر تعمیر جوڈیشل ریسٹ ہاؤس گوادر اور ڈسٹرکٹ جیل گوادر کا دورہ کیا۔ عزت مآب چیف جسٹس نے پاکستان کی پہلی بیچ کنٹینر لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔ رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپکشن بھی انکے ہمراہ تھے۔