عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی تقریب
14 اگست 2021
14 گست 2021کو عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، وکلاء ، ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، ممبر انسپکشن ٹیم عدالت عالیہ بلوچستان اور عدالت عالیہ بلوچستان کا عملہ بھی موجود تھا۔