یورپین یونین کے وفد برائے پاکستان کی سفیر کی عزت مآب چیف جسٹس سے ملاقات
25 اکتوبر 2021
محترمہ اینڈڈریولا کامینارا ، یورپین یونین کے وفد برائے پاکستان کی سفیر نے یو این او ڈی سی کے نمائندوں کے ہمراہ عزت مآب چیف جسٹس ، عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر عدالت عالیہ بلوچستان کے عزت مآب جج صاحبان، ممبر اسپکشن ٹیم ، سید حسن شیراز ، سسٹم اینالسٹ ، عدالت عالیہ بلوچستان اور جناب نذر محمد ،ایڈوائزر ، بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی بھی موجود تھے۔