یورپین یونین کے وفد برائے پاکستان کی سفیر کا عدالت عالیہ بلوچستان کی آئی ٹی برانچ کا دورہ
25 اکتوبر 2021
محترمہ اینڈڈریولا کامینارا ، یورپین یونین کے وفد برائے پاکستان کی سفیر نے جناب جرمی میلسن ، کنٹری ریپریزنٹیٹو ، یو این او ڈی سی ، پاکستان ، مس جوہائیدہ ہانانو ، کریمنل جسٹس اینڈ ریفارم ایڈوائزر، یو این او ڈی سی ، پاکستان اور یو این او ڈی سی کے نمائندوں کے ہمراہ عدالت عالیہ بلوچستان کی آئی ٹی برانچ کا دورہ کیا ۔ جہاں پر سید حسن شیراز، سسٹم اینالسٹ ، عدالت عالیہ بلوچستان نے انہیں ڈیٹا سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی اور ساتھ ہی ان تمام سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا جو کہ عدالت عالیہ بلوچستان نے سائلین، وکلاء اور عام عوام کو انکے مقدمات کے بارے میں مہیاء کی ہیں۔ اس موقع پر عدالت عالیہ بلوچستان کی آئی ٹی برانچ کا عملہ بھی موجود تھا۔