عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا دورہ مسلم باغ
21 مئی 2021
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ کے ہمراہ مسلم باغ کی عدالتوں کا معائنہ کیا اور لائبریری کا افتتاح بھی کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس مسلم باغ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون، ممبر انسپکشن ٹیم ، ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس ، حکومتی آفیسران اور وکلاء بھی موجود تھے۔