چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کی تقریب حلف برداری
09 اگست 2021
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان سے عزت مآب گورنر بلوچستان سید طہور احمدآغانے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں حلف لیا۔ تقریب میں عزت مآب چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت ، عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ،معزز ارکان اسمبلی ، وکلاء ، ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان اور حکومتی آفیسران نے شرکت کی۔