سبی کی عدالتوں کا معائنہ
07 جنوری 2021
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے سبی کی عدالتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان کے لئے سپورٹس اور جاگنگ ٹریک کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس نعیم اختر افغان، سینئر ترین جج عدالت عالیہ بلوچستان، عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ،عزت مآب جناب جسٹس نذیر احمد لانگو، عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ، جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ا ور ملک ناصر خان یوسفزئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سبی بھی موجود تھے۔ عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان کے ہمراہ بار روم میں وکلاء سے ملاقات بھی کی۔