سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی شہادت پر فاتحہ خوانی
18 اکتوبر 2022
عزت مآب چیف جسٹس ، عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل برائے پاکستان جناب رؤف عطا کی سربراہی میں وفاقی لاء آفیسران نے ملاقات کی۔ اِس موقع پر انہوں نے شہید سابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان محمد نور مسکانزئی کی شہاد ت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اُن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔