جوڈیشل کمپلیکس بسیمہ کا افتتاح


 19 نومبر 2022

عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس بسیمہ کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، سینئر ترین جج عدالت عالیہ، عزت مآب جناب جسٹس نذیر احمد لانگو، عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ، عزت مآب جناب جسٹس اقبال احمد کاسی، عزت مآب جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا، عزت مآب جناب جسٹس سردار احمد حلیمی، جناب راشد محمود، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، جناب نذیر احمد خجک، ممبر انسپکشن ٹیم، جناب محمد زبیر، سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس، ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، علاقے کے معتبرین اور وکلاء بھی موجود تھے۔ انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید ہیلتھ کیئر یونٹ، زیر تعمیر گورنمنٹ بوائز انٹر کالج اور سکول کا دورہ بھی کیا۔
عزت مآب چیف جسٹس، عدالت عالیہ بلوچستان اور عزت مآب جج صاحبان نے عدالت کے احاطہ میں شجرکاری بھی کی۔