عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ اور تربت بنچ کے درمیان وڈیو لنک کا افتتاح
عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انصاف کی فوری اور تیز ترین فراہمی میں مدد دینے کےلئے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان کی خصوصی ہدایت پر آئی ٹی کمیٹی کے معزز جج صاحبان عزت مآب سینئر ترین جج، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور عزت مآب جناب جسٹس نذیر احمد لانگو کی زیر نگرانی عدالت عالیہ بلوچستان کی آئی ٹی برانچ نے عدالت عالیہ بلوچستان کی پرنسپل سیٹ کوئٹہ اور تربت بنچ کے درمیان وکلاء اور سائلین کےلئے ویڈیو کانفرنسنگ پر مقدمات کی سنوائی کےلئے ویڈیو لنک کی سہولت مہیاء کر دی ہےجس کا افتتاح آج مورخہ 08 ستمبر 2022 کو عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے کیا۔اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ ،جسٹس شوکت علی رخشانی،عزت مآب جسٹس سردار احمد حلیمی ،سید حسن شیراز، سسٹم اینالسٹ ، جناب شفیع اللہ ، ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان جناب راشد محمود اور آئی ٹی برانچ کا عملہ بھی موجود تھا۔