سینٹرل جیل گڈانی کا معائنہ
23 جنوری 2023
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے سینٹرل جیل گڈانی اچانک کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے جیل میں قیدیوں سے فرداً فراً ملاقات کی اور اُن کے مسائل معلوم کئے اور جیل انتظامیہ کو قیدیوں کے بنیادی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی اِس موقع پر جناب راشد محمود ، رجسٹرار ،عدالت عالیہ بلوچستان بھی موجود تھے۔