زیر تربیت ڈی ایس پیز کی عزت مآب چیف جسٹس سے ملاقات
27 اپریل 2026
43ممبران پر مشتمل نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں دوسرے اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس ( ایس ٹی سی ) میں زیر تربیت ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس جن کا تعلق سندھ پولیس سے ہے نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے ملاقات کی ۔ اِس موقع پر جناب ناصر خان یوسفزئی ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان بھی موجود تھے۔