اطلاع برائے ٹیسٹ آسامی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ / سول جج
02 اکتوبر 2017
اطلاع
عدالت عالیہ بلوچستان کے اشتہار محررہ 13 ستمبر2017 جو کہ مختلف اخبارات میں شائع ہوا تھا۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ / سول جج کی خالی آسامیوں پر درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کے تحریری امتحان شروع ہونے کی تاریخ 6 نومبر 2017 تھی ۔
تمام امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ / سول جج کی خالی آسامیوں کے تحریری امتحان ملتوی کر دے گئے ہیں ۔ ان امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔