ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی آسامیوں کے امیدواران کے لئے معلومات


 12 ستمبر 2017

معلومات

عدالت عالیہ بلوچستان کے گذشتہ اشتہار جو کہ مورخہ 17 فروری 2017 کو مختلف اخبارات میں شائع ہوا تھا کے حوالے سے جن امیدواروں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خالی آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کروائی تھی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان نے آسامیوں کی تعداد کو 5 سے بڑھا کر8 کر دیا ہے۔
ان آسامیوں پر اہل امیدواروں کا تحریری امتحان مورخہ 6 نومبر 2017 سے شروع ہوگا۔امیدوار اپنی رول نمبر سلپ امتحان شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل رجسٹرار آفس سے حاصل کر سکیں گے جبکہ تحریری امتحان کا مکمل شیڈول عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے گا۔