قاضی کی آسامیوں کے لئے تحریری امتحان مورخہ 14 دسمبر 2017 سے شروع ہونگے۔
02 نومبر 2017
اطلاع
عدالت عالیہ بلوچستان کے اشتہار محررہ 13 ستمبر2017 جو کہ مختلف اخبارات میں شائع ہوا تھا۔ جس میں قاضی کی خالی آسامیوں پر درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کے تحریری امتحان شروع ہونے کی تاریخ 6 نومبر 2017 تھی ۔
تمام امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ قاضی کی خالی آسامیوں کے تحریری امتحان ملتوی کر دئیے گئے ہیں ۔ اب یہ تحریری امتحان مورخہ 14 دسمبر 2017 سے شروع ہونگے۔