اطلاع برائے ٹیسٹ ( سٹینو گرافر و سٹینو ٹائپسٹ)
23 ستمبر 2017
ان تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے جنہوں نے عدالت ہذا کے اشتہار محررہ 31 دسمبر2016 کے تحت سٹینو گرافر اور سٹینو ٹائپسٹ کی آسامیوں کے لئے کاغذات جمع کروائے تھے اور سٹینوگرافر اور سٹینو ٹائپسٹ کی آسامیوں کے لئے اہل قرار پائے ہیں ان کے ٹیسٹ مورخہ 11 اکتوبر 2017 بروز بدھ دوپہر 01:00 بجے رجسٹرار آفس ، عدالت ہذا میں ہونگے۔
ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست عدالت ہذا کی ویب سائٹ www.bhc.gov.pkاور عدالت ہذا کے مین گیٹ پر قبل از ٹیسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔ تمام امیدوار اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ اور تمام تعلیمی اسناد ضرور لے کرآئیں۔ ٹیسٹ کے لئے کسی بھی امیدوار کو ٹی اے / ڈی اے نہیں دیا جائیگا۔ اس بارے میں تاکید جانیں۔