جناب عبدالقیوم لہڑی
جناب عبدالقیوم لہڑی ،ملک عطاء محمد کے بیٹے 21 فروری1976 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی انہوں نے اپنی گریجویشن1997 میں جامعہ بلوچستان کوئٹہ سے کی اور اسکے بعد 2011میں یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کیا۔
جناب عبدالقیوم لہڑی نے بلوچستان کی عدلیہ میں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 2015 میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کام کیا۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، انسپیکشن عدالت عالیہ بلوچستان کا چارج 17نومبر 2018کو سنمبھالا۔