منور احمد شاہوانی
جناب منور احمد شاہوانی، نذیراحمد کے بیٹے 12 مارچ 1963 کو کیچی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی انہوں نے اپنی گریجویشن 1984 میں جامعہ بلوچستان کوئٹہ سے کی جبکہ ماسٹرز کی ڈگری 1986 میں جامعہ بلوچستان سے حاصل کی اور اسکے بعد 1990میں یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کیا۔
جناب منور احمد شاہوانی نے بلوچستان کی جوڈیشری میں بطور جوڈیشل مجسٹریٹ شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بطور جوڈیشل مجسٹریٹ ، سینئر سول جج، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور اسپیشل جج کام کیا۔
جناب منور احمد شاہوانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ مراد جمالی اپریل 2016 میں بنے اسکے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، انسپیکشن عدالت عالیہ بلوچستان کا چارج 4 نومبر 2016 کو سنمبھالا۔
جناب منور احمد شاہوانی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں کئی کورسز میں حصہ لیا۔ انہوں نے 2011 دبئی میں ججز کولیم انڈرٹی آر آے۔IIمیں حصہ لیا اور اپریل 2014 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں حصہ لیا۔