جناب منیر احمد مری


--
Munir Ahmed Marri

جناب منیر احمد مری ولداسماعیل خان کوہلو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوہلو سے حاصل کی اور ایم اے ہسٹری بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے کیا۔ انہوں نے قانون میں گریجویشن یونیورسٹی لاءکالج کوئٹہ سے کی۔ جناب منیر احمد مری1989میں بلوچستان بار کونسل میں بطور وکیل درج ہوئے۔ انہوں نے جناب عزیز اللہ میمن سینئر وکیل عدالتِ عظمیٰ کی قابل رہنمائی میں کام کیا۔

جناب منیر احمد مری نے 1992میں بطور جوڈیشل مجسٹریٹ بلوچستان کی ضلعی عدلیہ میں شمولیت اختیار کی اور بلوچستان کے بہت سے اضلاع میں بطور جوڈیشل مجسٹریٹ ، سینئر سول جج ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خدمات سرانجام دیں۔

جناب منیر احمد مری نے بطور بینکنگ کورٹ ، چیئرمین ڈرگ کورٹ بلوچستان اور جج اینٹی کرپشن کورٹ بلوچستان بھی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے چار مہینے کاتربیتی کورس وفاقی شریعہ اکیڈمی ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔ دسمبر2011میں انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپیکشن عدالت عالیہ بلوچستان کا عہدہ سمبھالا۔ ان کے پاس اضافی ذمہ داریاںبرائے مونیٹرنگ جج ضلعی عدلیہ کی کارکردگی اور نیشنل جوڈیشل پالیسی کے نفاذ کی بھی ہے۔