جناب نذیر احمد خجک
جناب نذیر احمد خجک 15 مارچ 1977 کو سبی کے گاؤں خجک میں پیدا ہ ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گو رنمنٹ ہائی سکول خجک سے حاصل کی ۔ انہوں نے میٹرک 1992 میں جبکہ انٹرمیڈیٹ 1994 میں کیڈیٹ کالج مستونگ سے پاس کیا۔ انہوں نے گریجویشن گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ سے کی اور یونیوسٹی لاء کالج سے ایل ایل بی کیا ۔ انہوں نے یکم نومبر 2002 کو بطور وکیل کام شروع کیا اور 2 نومبر 2004 کو عدالت عالیہ کے وکیل بنے۔ انہوں نے بطور وکیل 2002 سے مارچ 2013 تک کوئٹہ میں پریکٹس کی ۔
جناب نذیر احمد خجک کو عدالت عالیہ بلوچستان نے ٹیسٹ اور انٹرویو لینے کے بعد 15 اپریل 2013 کو بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کیا۔ وہ منتخب ہونے والے امیدواران کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ٹیسٹ اور انٹرویو لینے کے بعد 19 مئی 2015 کو انہیں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کیا ۔ وہ منتخب ہونے والے امیدواران کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔
جناب نذیر احمد خجک نے بلوچستان کی عدلیہ میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ اور پنجگور جبکہ تربت ، مستونگ اور نوشکی میں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرائض سرانجام دئیے۔
انہوں نے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد اور صوبائی جوڈیشل اکیڈمی کوئٹہ سے مختلف کورسز کئے۔انہوں نے ممبر انسپیکشن ٹیم عدالت عالیہ بلوچستان کا عہدہ 27 ستمبر 2021کو سنمبھالا۔