جسٹس روزی خان بڑیچ
جسٹس روزی خان بڑیچ ولدمہربان خان 7 مارچ 1964 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے میٹرک 1984 میں جبکہ انٹرمیڈیٹ 1986 میں کیا ۔ انہوں نے گریجویشن 1988 میں کی ۔ انہوں نے قانون میں گریجویشن یونیورسٹی لاءکالج کوئٹہ سے 1990 میں جبکہ ماسٹرز کی ڈگری 1991 میں حاصل کی۔
جسٹس روزی خان بڑیچ نے 1998میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بلوچستان کی ضلعی عدلیہ میں شمولیت اختیار کی اور بلوچستان کے بہت سے اضلاع میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سپیشل جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپیکشن خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان کا عہدہ 4 نومبر 2016 کو سمنبھالا اور 07 مئی 2021 کو بحیثیت مستقل جج مقرر ہوئے۔
جسٹس روزی خان بڑیچ 31 مئی 2019 کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔