جناب جان محمد گوہر


--
نجناب جان محمد گوہر

جناب جان محمد گوہر 10 مارچ 1966 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی اور 1988 میں جامعہ بلوچستان سے گریجویشن مکمل کی بعد ازاں انہوں نے 1991 میں یونیورسٹی لا ءکالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

جناب جان محمد گوہر نے اپنی عدالتی سروس کا آغاز سال 2000 میں کیا، جب انہیں بلوچستان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات کیا گیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اضلاع میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت، اسپیشل جج بینکنگ کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔

جناب جان محمد گوہر نے اپنے کیریئر کے دوران پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں متعدد تربیتی کورسز میں شرکت کی۔ انہوں نے 2013 میں اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

6 نومبر 2024 کو جناب جان محمد گوہر نے رجسٹرار، عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا چارج سنبمھالا۔