عدالت عالیہ بلوچستان کو کک کی آسامی کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں


 24 جون 2022

عدالت عالیہ بلوچستان

درخواستیں مطلوب ہیں۔

عدالت عالیہ بلوچستان ، کوئٹہ میں کک کی آسامی کو پُر کرنے کے لئے بلوچستان کے لوکل/ڈومیسائل امیدواران ( مرد و عورت) سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ وہ امیدواران اہل تصور کئے جائیں گے جو کہ مندرجہ ذیل تعلیمی کوائف و تجربہ کے حامل ہوں۔ تمام آسامیاں ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ ( تقرری و سروس کی شرائط) رولز 2020 کے تحت پُر کی جائیں گی۔

سیریل نمبر آسامی کا نام بمعہ گریڈ تعداد آسامی عمر کی حد مطلوبہ تعلیم و تجربہ
1 کک ( بی پی ایس۔06) 01 18 تا 30 سال میٹرک بمعہ 5 سالہ ککنگ کا تجربہ

درخواست فارم

شرائط

1۔ امیدوار کا پاکستانی ہونا لازمی ہے۔

2۔ اگر امیدوار پہلے سے سرکاری ملازمت میں ہو، اس کےلئے عمر کی بالائی حد 25 سال ہو گی بشرط وہ 3 سال کی مطمئن سرکاری سروس گزار چکا ہو۔ مزید یہ کہ ایسے امیدوار اپنے محکمہ کے توسط سے درخواست ارسال کریں۔

3۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے کوئی سفری اخراجات نہیں دیا جائے گا۔

4۔ زیر دستخطی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مندرجہ بالا آسامیوں میں زیادتی و کمی کرے اور بنا وجہ کہ منسوخ بھی کرے اور خاص حالات میں عمر کی بالائی حد میں کمی کی جا سکتی ہے۔

5۔ عدالت عالیہ کا جاری کردہ درخواست فارم ہی قابل قبول ہو گا جو کہ عدالت عالیہ کی ایڈمن برانچ اور ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

6۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخ بعد میں جاری کی جائیں گی۔

7۔ امیدواران درخواست فارم بمعہ 5 تصاویر، شناختی کارڈ لوکل/ڈومیسائل، تعلیمی اسناد اور تجربہ کا سرٹیفیکٹ مورخہ 07 جولائی 2022 تک ایڈمن برانچ میں جمع کروائیں۔

(راشد محمود)
رجسٹرار
عدالت عالیہ بلوچستان