عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی تقریب


 14 اگست 2024

14 گست 2024کو عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی پر وقارتقریب منعقد ہوئی۔عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑنے پرچم کشائی کی ۔ اِس موقع پر عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، معززوکلاء ، ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، ممبر انسپکشن ٹیم عدالت عالیہ بلوچستان اور عدالت عالیہ بلوچستان کا عملہ بھی موجود تھا۔ اِس موقع پر عزت مآب چیف جسٹس، عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان اور وکلاء نے شجرکاری بھی کی۔