ضلع کوئٹہ کے عدالتی آفیسران کا اجلاس


 21 ستمبر 2013

عدالت عالیہ بلوچستان کے آڈیٹوریم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مشترکہ طور پر عزت مآب چیف جسٹس اور سینئر پونی جج نے کی۔ جس میں عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ ، رجسٹرار عدالت عالیہ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپکشن ، تمام پریزائیڈنگ آفیسران خصوصی عدالت اور ضلعی عدلیہ کے آفیسران نے شرکت کی۔ ضلع کوئٹہ کے تمام عدالتوں کے فیصلوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ مقدمات کو جلد نمٹانے میں ہائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا اس پر کھلا تبادلہ خیال کیا گیا اور ان اقدامات تک پہنچا گیا تاکہ مقدمات کے جلد فیصلے ہو سکیں۔ مقدمات کے فیصلے مقدمات کے دائر ہونے کی نسبت کم ہے لہذا ہدایت کی گئی کہ ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ مقدمات جلد نمٹائے جا سکیں۔