نومنتخب گورنر کی تقریب حلف برداری


 13 جون 2013
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کے آرٹیکل 102 کے تحت صوبے کے چیف جسٹس گورنر سے حلف لیں گے۔ آئین کے بیان کئے گئے آرٹیکل پر عمل کرتے ہوئے چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نئے تعینات شدہ گورنر محمد خان اچکزئی سے حلف لیا۔ یہ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں 13جون 2013 کو 6:30پر ہوئی۔ نئے تعینات شدہ گورنر جناب محمد خان اچکزئی نے چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان سے رسمی اجتماع میں حلف اٹھایا۔