عدالت عالیہ کے ایڈیشنل جج صاحبان کی تقریب حلف برداری


 02 ستمبر 2013

جناب شکیل احمد ، جناب محمد اعجاز سواتی اور جناب محمد کامران ملاخیل کی تعیناتی کے ساتھ عدالت عالیہ بلوچستان نے اپنی مکمل عددی قوت حاصل کر لی ہے جو کہ 10 جج صاحبان اور ایک چیف جسٹس ہے۔ یہ عدالت عالیہ بلوچستان کےلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر عدلہ کے دوسرے درجوںمیں تعیناتی ایک شفاف طریقہ سے پہلے ہی کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ / سول ججز کی 28 خالی آسامیوں پر 11 قاضیوں کی اور 13 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کردی گئی ہیں ۔ عدالتی آفیسران کے ترقی کے کیسز بھی نمٹا دئے گئے ہیں۔ بلوچستان بھر میں انصاف تک رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ بلوچستان کے 20 سیشن ڈویژن 32 انتظامی اضلاع کا احاطہ کرتے ہیں۔ اب بلوچستان بھر میں عدالتی آفیسران کی تعداد 199 ہے جن میں 20 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،6 اسپیشل ججز انسداد دہشت گردی عدالت ،9 سینئر سول جج، 87 سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ ، 10 ممبر مجلس ِشوریٰ ، 28 قاضی صاحبان اور 7 فیملی ججز شامل ہیں۔ ہم نے ہمت ، عزم اور لگن کے ساتھ تمام مقاصد کا حصول ممکن بنایا ہے۔ ہماری ان کوششوں میں ہمیں بلوچستان کے وکلاء اور عوام کی حمایت حاصل تھی لیکن بنانے والے کی برکتوں اور رحمت کے بغیر اس کا حصول ممکن نہیں تھا۔

قاضی فائز عیسیٰ