عدالتی آفیسران کا اجلاس


 20 مئی 2017

مندرجہ ذیل نکات پر مباحثہ کے لئے عدالت عالیہ بلوچستان کے آڈیٹوریم میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

  1. 1۔ مقدمات کو جلد نمٹانے اور انکی تاخیر میں کمی کی حکمت عملی
  2. 2۔ مقدمہ اور عدالت کا انتظام
  3. 3۔ پروبیشن کے نظام میں بہتری
  4. 4۔ فنڈز کا استعمال برائے ضلعی کمیٹیاں برائے قانون مختیاری
  5. 5۔ کارمک انتظام

اجلاس میں عدالت عالیہ کے معزز جج صاحبان ، چیئرمین لیبر اپیلٹ ٹریبونل بلوچستان، چیئرمین اور ممبران بلوچستان سروس ٹریبونل ، چیئرمین و ممبر انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل ، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپکشن اور پریزائیڈنگ آفیسران، ضلعی عدلیہ نے شرکت کی۔

مقدمات کے جلد فیصلوں میں حائل رکاوٹوں کا ادراک کرکے ان کو حل کرنے کے اقدامات پر بحث کی ۔

جناب عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی اور عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ نے نئی سرکاری گاڑیوں کی چابیاں عدالتی آفیسران کے حوالے کیں۔