دورہ چمن کے حوالے سے اجلاس
19 اپریل 2024
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے عزت مآب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی زیر صدارت چمن شہر کے دورہ سے قبل اجلاس ہوا جس میں چمن شہر میں پبلک سیکٹر کے منصوبوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوئٹہ، سیکرٹری ایگریکلچر، اسپیشل سیکرٹری ایگریکلچر، پروگرامنگ آفیسر پی اینڈ ڈی، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر چمن، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان اور ڈپٹی رجسٹرار ایڈمنسٹریشن، عدالت عالیہ بلوچستان نے شرکت کی۔