عزت مآب چیف جسٹس جناب نعیم اختر افغان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس


 07 مارچ 2024

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان کی عدالت عظمیٰ میں بطور جج تعیناتی پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ فل کورٹ ریفرنس میں عدالت عالیہ بلوچستان کے عزت مآب جج صاحبان ، صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن ، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے ممبران ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، بلوچستان بار کونسل کے ممبران اورضلعی عدلیہ کے جج صاحبان نے شرکت کی۔