عدالت عالیہ بلوچستان میں ریسرچ سینٹر کا افتتاح


 21 جون 2024

عزت مآب جناب جسٹس جمال خان مندوخیل ، جج عدالت عظمیٰ پاکستان نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کے ہمراہ عدالت عالیہ بلوچستان میں نئے قائم کردہ ریسرچ سینٹرکا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر عدالت عالیہ بلوچستان کے سینئر ترین جج عزت مآب جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی و دیگر جج صاحبان بھی موجود تھے۔