عدالت عالیہ تربت بنچ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ


 14 مئی 2024

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑنے عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ کے ہمراہ عدالت عالیہ تربت بنچ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عدالت عالیہ تربت بنچ کے احاطہ میں درخت بھی لگایا۔نہوں نے جامعہ تربت کا دورہ بھی کیا۔اِس موقع پر ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔