شہید عثمان خان کاکڑ پبلک لائبریری کا افتتاح
07 جون 2024
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑنے عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ کےہمراہ مسلم باغ میں شہید عثمان خان کاکڑ پبلک لائبریری کا افتتاح کیا۔اِس موقع پر جناب داؤد خان ناصر، رجسٹرار،عدالت عالیہ بلوچستان، ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، ملک شعیب سلطان ، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمنسٹریشن ، عدالت عالیہ بلوچستان اور وکلاء بھی موجود تھے۔