جناب راشد محمود
جناب راشد محمود ، محمود احمد کے بیٹے 28 اگست 1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی اور 1978 میں میٹرک اور 1980 میں انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔ انہوں نے اپنی گریجویشن 1985 میں جامعہ بلوچستان کوئٹہ سے کی اور اسکے بعد 1988میں یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی کیا۔ انہوں نے جناب محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ کی زیرسرپرستی چار سال تک کام کیا۔
جناب راشد محمود نے بلوچستان کی جوڈیشری میں بطور جوڈیشل مجسٹریٹ شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بطور جوڈیشل مجسٹریٹ ، سینئر سول جج، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کام کیا۔
جناب راشد محمود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی مئی 2013 میں بنے اسکے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، انسپیکشن عدالت عالیہ بلوچستان کا چارج 9 اپریل 2016 کو سنمبھالا۔
جناب راشد محمودنے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں کئی کورسز میں حصہ لیا۔ انہوں نے 2010 سنگاپور میں ججز کریکولم انڈرانٹیلکچوئیل پراپرٹی میں حصہ لیا اور پاکستان یو ایس جوڈیشل ایکسچینج پروگرام جو واشنگٹن ڈی سی میں نومبر 2015 میں منعقد ہوا میں حصہ لیا۔
انہوں نے رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان کا عہدہ 29 مئی 2019 کو سمنبھالا۔