جسٹس ظہیر الدین کاکڑ
جسٹس ظہیر الدین کاکڑنے عدلیہ میں اپنے کیرئر کا آغاز سال 1989 میں بطور سول جج کیا اسکے بعد 3 ستمبر 1996 کو انہیں سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی دے دی گی اور 10 نومبر 1996 کو وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنے ۔ 2 ستمبر2000 کو انہیں ایکٹینگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لورالائی تعینات کیا گیا اور 18 نومبر2005 کومستقل بنیاد پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ 2 مارچ 2010 کو انہیں بطور رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان تعینات کیا گیا۔ 19 نومبر2013 کو وہ چیئرمین بلوچستان سروس ٹریبونل تعینات ہوئے۔ 12 اگست 2016 کو ایڈیشنل جج عدالت عالیہ بنے اور 13 اگست 2016 کو انہوں نے حلف اٹھایا۔
جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے 18 سے 25 اپریل دی ہیگ نیدرلینڈ میں ہیگ فورم کے تحت منعقد ہونے والی کریمنل لاء کانفرنس جو کہ جوڈیشل ایکسپرٹیز پر مرکوز تھی میں شرکت کی۔ انہوں نے اینوائرنمنٹل لاء2011 کانفرنس جو کہ کوئٹہ میں ہوئی اور انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس جو 13 سے 15 اپریل 2012 اسلام آباد میں ہوئی میں بھی شرکت کی۔