عدالت عالیہ بلوچستان

--
عدالت عالیہ ، کوئٹہ

عدالت عالیہ بلوچستان 1 دسمبر 1976کو معر ض ِوجود میں آئی اور عزت مآب جناب جسٹس خدا بخش مری اس کے چیف جسٹس مقرر ہوئے اور جسٹس ایم اے رشید اور جسٹس ذکا ء اللہ لودھی عدالت عالیہ کے جج مقرر ہوئے ۔ پہلے دس سالوں میں عدالت عالیہ کے جج صاحبان کی تعداد پانچ رہی۔ آجکل جج صاحبان کی تعداد چودہ ہے ۔
ابتداء میں عدالت عالیہ موجودہ ضلعی عدالت کی عمارت میں قائم ہوئی جو کہ زرغون روڈ پر واقع ہے ۔ عدالت عالیہ کی نئی عمارت 1993میں تعمیر ہوئی اور عدالت عالیہ اس نئی عمارت میں منتقل ہوئی جو کہ حالی روڈ پر واقع ہے۔
عدالت عالیہ کی موجودہ عمارت سات سال کے عرصہ میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ اس کی تعمیر کا کام 1987 میں شروع ہوااور 1993 میں پایہ تکمیل کو پہنچا ۔ عدالت عالیہ کے عدالتی کمپلیکس کا کل رقبہ 5.03 ایکڑ(219107مربع فٹ)ہے۔ اس میں سے عمارت کا رقبہ 115371 مربع فٹ ہے۔ جس میں زمینی منزل، پہلی منزل ، درمیانی منزل، زینے ،راہ داریاں، ذیلی بلاک ، باغیچے اور بقیہ حصے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں